the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ریاست اسلامیہ یا داعش نے اپنی کرنسی متعارف کرانے اور سونے اور چاندی کی اشرفیوں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سرگرم اس عسکریت پسند گروپ نے اپنی اسلامی کرنسی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی خلافت کی بنیاد مستحکم کرسکے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ تنظیم اسلام کے اولین دور کے دینار کو واپس لانا چاہتی ہے اور عراقی شہر موصل اور صوبے نینوا کی مساجد میں سونے چاندی کی ان اشرفیوں کی واپسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

عرب ممالک میں اس نام کی کرنسی تو استعمال ہورہی ہے مگر ان کے لیے استعمال ہونے والا میٹریل مختلف ہے۔

اس



کے مقابلے میں داعش سونے اور چاندی کے سکوں کو اس ڈیزائن میں واپس لانا چاہتی ہے جو خلافت عثمانیہ کے عہد میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا۔

اس طرز کے دینار میں 4.3 گرام سونا استعمال کیا جاتا تھا جبکہ چاندی کے سکوں کو درہم کا نام دیا گیا تھا جس میں تین گرام چاندی کی آمیزش ہوتی تھی۔

داعش کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم مانا جارہا ہے کہ یہ تنظیم اپنی آزاد کرنسی کو اپنے زیرقبضہ علاقوں میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرادے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھی کہ داعش بلیک مارکیٹ میں خام تیل فروخت کرکے روزانہ دس لاکھ ڈالرز کی آمدنی حاصل کررہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.